ابنا: نيٹو کي سپلائي بحال کرنے کا اعلان امريکي وزير خارجہ ہيلري کلنٹن نے بڑے ہي قطعي انداز ميں کيا-رائٹرز نيوز ايجنسي کے مطابق امريکي وزير خارجہ کا کہنا تھا کہ نيٹو کي سپلائي بحال کردي گئي ہے-قبل ازين پاکستان کے وزير اعظم راجہ پرويز اشرف نے اپنے ايک بيان ميں کہا تھا کہ انکا ملک نيٹو کي سپلائي بحال کرنے ميں دلچسپي رکھتا ہے-انہوں نے منگل کے روز يہ بات زور ديکر کہي تھي کہ نيٹو سپلائي کي بندش سے نہ صرف يہ کہ اسلام آباد اور واشنگٹن تعلقات متاثر ہو رہے ہيں بلکہ نيٹو کے رکن اننچاس ممالک کے ساتھ بھي ہمارے تعلقات خراب ہونے کا انديشہ ہے-نيٹو سپلائي کي بحالي کے چند گھنٹوں کے بعد ايک امريکي عہديدار نے بتايا ہے کہ پاکستان کے لئے اتحادي سپورٹ فنڈ جلد ريليز کرديئے جائيں-انہوں نےکہا کہ اس مد ميں ايک ارب دس کروڑ ڈالر کي رقم کي منظوري دي جاچکي ہے- دوسري جانب طالبان نے نيٹو سپلائي کے بحالي پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نيٹو کے لئے تيل لے جانے والے ٹينکروں کو نشانہ بنانے کي دھمکي دي ہے-واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر ميں پاکستاني فوج کي ايک سرحدي چوکي پر نيٹو کے حملے کے بعد حکومت اسلام آباد نے نيٹو کي سپلائي بند کردي تھي، اس حملے ميں پاکستاني فوج کے چوبيس اہلکار مارے گئے تھے-
.......
/169